آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
بھارت کے اسٹار کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر واضح بیان سامنے آگیا ہے۔
چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔
رواں سیزن میں دھونی کی بیٹنگ متاثر کن نظر نہیں آ رہی جس کے باعث شائقین میں انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔
دھونی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میری عمر 43 سال ہے اور جولائی میں 44 سال ہو جائے گی، جس کے بعد اگلے سیزن میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے میرے پاس تقریباً 10 ماہ ہوں گے۔
مہیندرا سنگھ دھونی نے واضح کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ میرا جسم کرے گا کہ آیا وہ اس قابل ہوگا یا نہیں۔
واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کے باوجود سابق بھارتی کپتان آئی پی ایل میں اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ بحیثیت وکٹ کیپر اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ البتہ بیٹنگ کے شعبے میں دھونی پہلی جیسی کارکاردگی نہیں دکھا پا رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریٹائرمنٹ سے متعلق
پڑھیں:
عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقاف کار(business hours) تبدیل کر دئیے ۔دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہونگے ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گیشادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہونگے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
فارمیسی، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہونگے صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کمیٹی کی ہدایت