خیبر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 15 پیکٹ ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم عنایت اللہ ساکن جمرود کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں میلواڈ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ خیبر کے ڈسٹرکٹ بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پولیس نے کروڑوں مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس نفری نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک کیری ڈبہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 15 پیکٹ ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم عنایت اللہ ساکن جمرود کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم منظم منشیات اسمگلنگ گینگ کا کارندہ ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو بھی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کامیاب کارر وائی پر میلواڈ پولیس کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پو لیس پارٹی کو انعامات دینے کے احکامات جاری کیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مالیت کی
پڑھیں:
امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔