نیکٹا کا نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں نیکٹا کے تحت نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹرکی منظوری دی گئی۔
نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے پانچویں اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس ادارے کا قیام نیکٹا کے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نیکٹا کی استعداد کار بڑھانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔ چاروں صوبائی سیکرٹریز داخلہ بطور ممبر نیکٹا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طلال چوہدری وزیر داخلہ
پڑھیں:
پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔
اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔