بیجنگ : چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے مارچ کے اختتام تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3,240.7 بلین  ڈالر تھا، جو فروری کے اختتام سے13.4 بلین ڈالر زیادہ ہے، جس میں 0.42 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ماہ  سے  مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہا ہے۔ مارچ  2025 میں، مجموعی طور پر  چینی معیشت میں مستقل  ترقی اور استحکام دیکھا گیا ہے ۔ موجودہ اور نئی پالیسیوں کے ایک مجموعے نے  موجودہ تسلسل کو برقرار رکھا  ہو اہے  جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا گیا ہے  جو   غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر  کو نسبتاً  مستحکم رکھنے کے لیے ایک بنیادی عنصر  فراہم کرتا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کو 20 سال بعد آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی حاصل

وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے تحت پاکستان کے مقامی وسائل کی ترقی میں اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ 20 سال بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جن پر پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان بھی ہے۔ یہ بلاکس مجموعی طور پر 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔
انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، جس نے بڈنگ راؤنڈ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کیا۔ کامیاب بولرز میں ترکی پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی شامل ہیں۔
امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق سمندر میں ممکنہ طور پر 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس موجود ہو سکتی ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے آغاز کے ساتھ پاکستان نے ان ممکنہ ذخائر سے فائدہ اٹھانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
  • پاکستان کو 20 سال بعد آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی حاصل
  • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر، اعلامیہ جاری
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں بڑا اضافہ
  • گوگل نے تاریخ رقم کردی، ایک سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر سے زائد آمدنی