دو ایشیائی ممالک کی امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے ٹیرف کے نفاذ کو کم از کم 45 دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے 32 فیصد امریکی ٹیرف کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ کیا۔ جبکہ چند ممالک نے امریکی درآمدات پر محصولات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہی ممالک میں ویتنام اور تائیوان بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیرف سے خوفزدہ ہو کر امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کر ڈالی۔ ویتنام نے فوری طور پر امریکی درآمدات پر عائد محصولات کو مکمل طور پر ختم کر کے اپنی اشیا پر امریکہ کے 46فیصد ٹیرف کا جواب دیا۔
یہ اقدام ہفتے کے اختتام پر ویتنام کے رہنما ٹو لام اور صدر ٹرمپ کے درمیان ”بہت ہی نتیجہ خیز“ فون کال کے بعد ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویتنام امریکی اشیاء پر 90 فیصد ٹیرف لگا رہا تھا، جس کا ٹرمپ نے نئی ڈیوٹی کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے ٹیرف کے نفاذ کو کم از کم 45 دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ ویتنامی رہنما سے مستقبل قریب میں ہونے والی ملاقات میں اس پیش کش پر غور کریں گے۔ ایک اور ایشیائی ملک تائیوان نے بھی امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیشکش کی ہے۔ اتوار کو، تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے 32 فیصد امریکی ٹیرف کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی درآمدات پر کی پیشکش ٹیرف کے
پڑھیں:
کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف خوجہ اثنا عشری جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ غزہ کی عوام پر انسنایت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی بمباری کے بعد اب انھیں بھوک و قحط سے مارا جا رہا یے، عالمی برادری بالخصوص اقوام اسلام اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ غزہ کے مظلومین کیلئے امداد کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان سالوں سے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پر قابض ہو جائے تو پھر وہ دوسرے اسلامی ممالک کا بھی رخ کرے گا، اس لئے ضروری ہے کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔
احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن، صوبائی رہنما ناصر الحسینی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک بیداری امت مسلمہ کے رہنما یاور عباس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مقررین نے امریکا کی مسلم ممالک کو ابراہیم اکارڈ معاہدے پر زبردستی حمایت کروانے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہریں نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔