مانسہرہ، جاپانی ایمبسی کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس وین کھائی میں جاگری، 9 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق پولیس وین حادثہ کے بعد ایس ایچ او شنکیاری سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او مانسہرہ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال کا فوری دورہ کیا۔
شنکیاری کے علاقے مکڑھا جھنڈوال میں پولیس وین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب، پی اے ایس آئی حمزہ سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کانسٹیبل شہباز، جواد، یونس، عبد الواجد، فرمان شاہ، جاوید جب کہ لیڈی کانسٹیبل ثناء اور زینب بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو اور ریفرل کے عمل کی نگرانی کے احکامات جاری کیے، زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی شنکیاری سے گنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے فوری طور پر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انفرادی طور پر تمام زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ زخمی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس فورس اپنے جوانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زخمی اہلکاروں اہلکاروں کو اہلکار زخمی پولیس وین ڈی پی او کے بعد
پڑھیں:
لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔