پی ایس ایل کا مقابلہ کس لیگ کے ساتھ ہے؟ حسن علی نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 میں اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی ہوگی تو تماشائی ضرور میدان کا رخ کریں گے۔ پی ایس ایل کا مقابلہ آئی پی ایل کے ساتھ ہے، اچھی پرفارمنس پیش کی جائے تو کرکٹ کے مداح آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل دیکھیں گے۔
جمعہ سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کے سلسلے میں کراچی کنگز کے پہلے تربیتی سیشن کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ اس بار کراچی کنگز میں بہت سی چیزیں نئی ہیں،امید ہے کے لیگ میں اچھے نتائج دینے میں کامیاب رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے نامزد بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ پاکستان ٹیم میں بھی کام کیا ہے۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کی موجودگی سے کراچی کنگز کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
حسن علی نے کہا کہ وہ انجری سے نجات پانے کے بعد لیگ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہو وہاں پرفارم کریں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرے تو فرنچائز لیگ پر فرق پڑتا ہے۔ جب قومی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جاتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت تبدیلی کے مراحل سے گزر رہی ہے، قومی ٹیم میں نئے چہرے شامل کیےگئے ہیں۔ اچھے نتائج کے لیے نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد اچھا اقدام تھا۔ ایونٹ میں ان کی کارکردگی اچھی رہی اور پی ایس ایل میں بھی اسی تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز حسن علی نے پی ایس ایل کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔