حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملک میں حج آپریشن 2025ء کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔
حج آپریشن کے حکام کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ کے لیے پہلی حج پرواز ای آر 1611، 29 اپریل کو رات 10 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہو گی، پرواز میں 285 عازمین سوار ہوں گے۔
آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: سعودی عرب میں.
حج آپریشن کے حکام حکام نے مزید بتایا ہے کہ تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر اتریں گی۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 مئی سےحج پروازیں جدہ ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوں گی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جدہ سے حاجیوں کو لیکر پہلی بعد از حج پرواز کراچی پہنچ گئی
وزیر اوقاف سندھ سید ریاض حسین شیرازی اور ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی شہر جدہ سے حاجیوں کو لے کر پہلی بعد از حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔ ایئربلو کی پرواز کے ذریعے 148 حجاج کرام کراچی پہنچے، اس موقع پر ڈائریکٹریٹ حج کے علاوہ پی اے اے، اے ایس ایف اور ایئرلائن حکام بھی موجود تھے۔ حج ڈائریکٹریٹ کی جانب سےحجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ وزیر اوقاف سندھ سید ریاض حسین شیرازی اور ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔