UrduPoint:
2025-04-25@02:17:43 GMT

ٹیرف واپس نہ لیے تو چین پر مزید محصولات، ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

ٹیرف واپس نہ لیے تو چین پر مزید محصولات، ٹرمپ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز چین کو دھمکی دی کہ اگر بیجنگ نے اپنے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہیں لیے، تو امریکہ میں درآمد کی جانے والی چینی اشیا پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیے جائیں گے۔ ادھر اس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مسلسل ہلچل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بیجنگ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ٹرمپ کی طرف سے چینی درآمدات پر 34 فیصد ٹیکس لگانے پر اضافی محصولات عائد کر دی تھیں، جس سے امریکہ کافی ناراض ہے اور اس نے اس کے واپس نہ لینے پر مزید پچاس فیصد ٹیرف کی دھمکی دی ہے۔

پیر کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے چین کو اپنے جوابی اقدام کو ختم کرنے یا پھر 50 فیصد ٹیکس کا سامنا کرنے کے لیے منگل تک کا وقت دیا۔

(جاری ہے)

چین کا رد عمل

اس کے جواب میں امریکہ میں چینی سفارت خانے نے واشنگٹن پر "معاشی غنڈہ گردی" کا الزام لگایا اور کہا کہ بیجنگ "اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا"۔

چین نے کہا کہ وہ اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔ چینی وزارت تجارت نے منگل کے روز اپنے بیان میں مزید کہا، "چین کے خلاف ٹیرف میں اضافے کی امریکی دھمکی ایک غلطی پر دوسری غلطی ہے، جس نے ایک بار پھر سے امریکہ کی بلیک میلنگ فطرت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اگر امریکہ اپنا یہی راستہ اختیار کرنے پر اصرار کرتا ہے تو چین بھی آخر تک لڑے گا۔

"

بیجنگ نے واشنگٹن پر اس حوالے سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "چین پر دباؤ ڈالنا یا دھمکی دینا اس کے ساتھ بات چیت کا صحیح طریقہ نہیں ہے"۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے ایک بیان میں کہا، "امریکہ کی بالادستی کا اقدام 'باہمی ٹیرف' کے نام پر دوسرے ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر اپنے مفادات کو پورا کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مقابلے میں 'امریکہ کو مقدم' رکھتا ہے۔

"

بیان میں مزید کہا گیا، "یہ یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی کا ایک عام فہم اقدام ہے۔"

ٹرمپ کی ٹیرف پر بات چیت ختم کرنے کی دھمکی

دو عالمی طاقتوں کے درمیان یہ تازہ پیش رفت ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے درمیان سامنے آئی ہے۔ خدشہ ہے کہ اس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں اور عالمی حریفوں کے درمیان تجارتی جنگ مزید گہری ہو سکتی ہے۔

پیر کے روز ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ "چین نے ٹیرف سے متعلق جو بات چیت کی درخواست کی تھی، اس سے متعلق تمام بات چیت اور ملاقاتوں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔"

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت کی اجازت دینے کے لیے عالمی درآمدی محصولات کو روکنے پر غور نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ایسا نہیں دیکھ رہے ہیں۔

بہت سے ممالک ہیں جو ہمارے ساتھ سودے پر بات چیت کرنے آ رہے ہیں اور وہاں منصفانہ سودے ہونے والے ہیں۔"

ٹرمپ نے کہا کہ "میری تنبیہ کے باوجود کہ کوئی بھی ملک جو اضافی ٹیرف جاری کر کے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا، اس پر فوری طور پر نئے اور کافی زیادہ ٹیرف لگائے جائیں گے، بیجنگ نے جوابی کارروائی کیوں کی۔"

ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین نے منگل یعنی آٹھ اپریل تک جوابی ٹیرف کو واپس نہیں لیا تو اس کی برآمدات پر مزید پچاس فیصد کے اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔

بیجنگ نے اس کے رد عمل میں کہا کہ چین پر دباؤ ڈالنا یا دھمکی دینے کا کوئی صحیح طریقہ نہیں ہے اور اگر ایسا ہوا تو بیجنگ بھی جوابی اقدامات کرے گا۔

اگر امریکہ نے مزید محصولات عائد کیے، تو یہ چین کے مینوفیکچررز کے لیے ایک بڑے دھچکے کے طور پر آئیں گے، جن کے لیے امریکہ برآمدات کی اک کلیدی منڈی ہے۔

امریکہ کو چین کی سرفہرست برآمدات میں برقی مصنوعات اور دیگر مشینری، کمپیوٹر، فرنیچر، کھلونے، گاڑیاں اور آلات شامل ہیں، جبکہ چین کو امریکہ کی سب سے زیادہ برآمدات تیل کے بیج اور اناج کے ساتھ ساتھ ہوائی جہاز، مشینری اور دواسازی ہیں۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ بات چیت کے روز کے لیے

پڑھیں:

چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹریڈوار، مذاکرات واحد اچھا راستہ
  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • ٹرمپ ٹیرف کے خلاف امریکا کی 12 ریاستوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
  • صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے‘ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے.ٹرمپ
  • ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست، آئی ایم ایف
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
  • ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا