عمران خان انکلوژر میں خصوصی فوٹوشوٹ، ’لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا ارادہ ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں نے عمران خان انکلیوژز کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
Qalandars, the wait is over! ????
Presenting Lahore Qalandars’ official jersey for HBL PSL 10 ????
Do you like it? pic.
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 6, 2025
وائرل ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ جو شوٹ کرواتے ہوئے عمران خان انکلیوژر میں بیٹھتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل شیئر کیا جا رہا ہے۔
شاہد اسلم نے لکھا کہ لاہور قلندرزعمران خان انکلوژرمیں بیٹھ گئے، پی سی بی اور نقوی صاحب نے اعتراض نہیں کیا اس پہ کیا؟
لاہور قلندرزعمران خان انکلوژرمیں بیٹھ گئے، پی سی بی اور نقوی صاحب نے اعتراض نہیں کیا اس پہ کیا؟
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) April 7, 2025
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انکلیوژر کا خاص طور پر شکریہ۔
Special thnx for Imran khan Enclosure♥️????
— FREE IMRAN KHAN☠ Usafzai (@uzairjanyousaf3) April 7, 2025
مہوش قمس خان لکھتی ہیں کہ لاہور قلندرز ٹریلر میں کھلاڑیوں نے عمران خان کے سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کرایا ہے، پی ٹی آئی کے حامی صارفین اسے بہت پسند کریں گے۔
????لاہور قلندرز ٹریلر میں کھلاڑیوں کا Imran Khan سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹوشوٹ۔ PTI والوں نے تو اسکو بہت پسند کرلینا ہے۔ pic.twitter.com/E6eDfBxdU2
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) April 7, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا ارادہ ہے۔
لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا فیصلہ ہے۔ pic.twitter.com/dwFM0VMDKY
— Adv Ajaz Nawab (@ajaz_nawab1) April 7, 2025
فری خان لکھتی ہیں کہ عمران خان تو ہو گا۔
عمران خان تو ہوگا
لاہور قلندرز ٹریلر میں کھلاڑیوں کا Imran Khan سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹوشوٹ ❤️ pic.twitter.com/QOEH69Nm5F
— Fari Khan (@ImFarikhan) April 7, 2025
تنویر جونیجو نے لکھا کہ لاہور قلندرز نے عمران خان انکلوژر میں جان بوجھ کر تصاویر بنوائیں کیونکہ ان کو اپنا ٹریلر مشہور کرانا ہے۔
یہ قلندر والوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ان کو بھی فیمس کرانا ہے اپنا ٹیلر
— Tanveer Junejo (@junejo_jun1675) April 7, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل پی ایس ایل 10 عمران خان عمران خان انکلیوژز لاہور قلندرزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی ایس ایل 10 لاہور قلندرز کے ساتھ خصوصی لاہور قلندرز
پڑھیں:
ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کھیلنے کے مسئلے پر قائم ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی مشاورت جاری ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔
آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے یو اے ای کے خلاف میچ شروع ہونا تھا، مگر پی سی بی کو اب تک انڈین ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی سی سی کی جانب سے ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستان کی ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی کے دیگر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صرف آئی سی سی کی جانب سے ریفری تبدیلی کی تصدیق پر ہی ٹیم کو میچ کے لیے بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو بتایا تھا کہ ٹاس کے وقت شیک ہینڈ نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان میڈیا منیجر کو بھی ہدایت دی تھی کہ اس واقعے کو ریکارڈ نہ کیا جائے۔
میچ کے بعد پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر اینڈریو رسل نے کہا کہ انہیں بھارتی بورڈ کی ہدایات موصول ہوئی ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف رویے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ ایشیا کپ کے باقی میچز میں حصہ نہیں لے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی ایشیا کپ پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی ڈیڈلاک برقرار وی نیوز