سی آر پی سی، پی پی سی، قانون شہادت میں دہشتگردی سے متعلق قوانین میں تبدیلیوں کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
پنجاب میں سی آر پی سی، پی پی سی اور قانون شہادت میں دہشت گردی سے متعلق قوانین میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اسکے علاوہ دہشت گردی سے متعلق کریمنل جسٹس سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب سی ٹی ڈی کو دہشت گردی سے متعلق قوانین میں تبدیلیاں کرنے سے متعلق ٹاسک سونپ دیا گیا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر صہیب بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام پارلیمانی پارٹیوں کو کمیٹی کا ممبر بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سنجیدگی سے دہشت گردی کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہی ہے، عوام کو دہشت گردی سے بچانے اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹ بنائی جارہی ہیں۔ سیف سٹی کے کیمرے لگانے کا دائرہ کار پورے صوبہ تک پھیلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارڈر ایریا فورس میں ایک ہزار نئی بھرتیاں کی گئی ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ لیگل ریویو اسٹیئرنگ کمیٹی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کو شامل کرنا قابل ستائش ہے۔
رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے قوانین میں تبدیلی اچھا قدم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پارلیمانی پارٹیوں کی مکمل سپورٹ پنجاب حکومت کے ساتھ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قوانین میں
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج: حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
26 نومبر احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کا معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گری عدالت راولپنڈی سے منسوخ ہوئی تھیں، ملزمان کی جانب سے رجوع کرنے پر عدالت عالیہ سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوئی۔
پراسکیوشن ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے سنگین الزامات کے تناظر میں ملزمان کو تحویل میں لیا جانا ضروری ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی، پراسیکوٹر جنرل سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کریں گے۔
7 مقدمات اٹک اور ایک راولپنڈی کا ہے، ملزمان پر ریاست پولیس سے مزاحمت اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے سمیت سنگین الزامات ہیں۔