بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے وین میں بٹھالیا۔
پولیس حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے دیگر رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ ، نادیہ خٹک اور بانی چیئرمین کے کزن قاسم خان شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فلسطین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ عوام تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے وہی پالیسی ہے جو بانی پاکستان کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔