سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششیں، پاک فرانس دوطرفہ مشاورت شروع
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششیں، پاک فرانس دوطرفہ مشاورت شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
پیرس(آئی پی ایس ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور بہتر سفارت کاری کے باعث فرانس اور پاکستان کی درمیان دوطرفہ مشاورت شروع ہوگئی ہے۔اس سلسلہ میں فرانس وزارت خارجہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی کے دور پاکستان کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ شفقت علی خان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مفید ملاقات میں ایک دوسرے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلیے ہونے والا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان دوستی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی یہ ملاقات فروری میں چارج سنبھالنے کے بعد ہوئی تھی۔ انکی کوششوں اور بہتر سفارت کاری کے باعث فرانس اور پاکستان کی درمیان دوطرفہ مشاورتیں شروع ہو گئی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ممتاز زہرہ بلوچ کی
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی دیا۔