ملک میں رواں ہفتے 2 مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
ماہرِ موسمیات جواد میمن کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں بالائی اور وسطی سندھ میں درجۂ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔
جواد میمن نے یہ بھی بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر 10سے 12 اپریل تک گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل کا امکان ہے، شہرِ قائد کے مضافات میں جمعرات اور جمعے کو مقامی سطح پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، نم ہواؤں اور گرمی کے باعث گڈاپ، ملیر اور سپرہائی وے کے اطراف بارش ہو سکتی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا امکان ہے علاقوں میں سکتی ہے چمک کے
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کی بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان