راجہ پرویز اشرف کا تاج حیدر کی وفات پر غم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دکھ اورغم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن ایک اہم رہنما سے محروم ہوگئے۔
سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سینٹر تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی اساس تھے۔
شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر پیپلز پارٹی سے وابستگی کا استعارہ تھے۔اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تاج حیدر
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
پشاور:پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔