راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے۔
یہ سماعت دو ماہ کے طویل وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔ کیس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت 120 ملزمان نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ
مقدمے کے کل 119 گواہ ہیں، جن میں سے 25 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ آج سماعت کے دوران سب انسپکٹر ریاض کو گواہ کے طور پر عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
شاہ محمود قریشی کو لاہور سے راولپنڈی پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی، اور ان کی طلبی نہیں کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔