سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی، مصنف تاج حیدر انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف پورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینئر سیاست دان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جنازے و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاج حیدر 83برس کے تھے۔ وہ 8 مارچ 1942ء کو کوٹہ راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔ وہ مصنف بھی تھے۔ ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا۔ تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔ تاج حیدر نے 1967کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی اور 1967میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تاج حیدر کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔ تاج حیدر کو 2012 میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا۔ 2006ء میں انہیں تیرھواں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا۔ دریں اثناء صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے رہنمائوں سید نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، سینیٹر روبینہ خالد، ڈاکٹر مہرین بھٹو، فریال تالپور، شازیہ سلیم مانڈوی والا، سینیٹر پلوشہ خان مری ‘عرفان صدیقی اور دیگر نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور بانی رکن تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے مرحوم تاج حیدر کی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔ صدر مملکت نے مرحوم تاج حیدر کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ سید خورشید شاہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال نے بھی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ اور شہزاد سعید چیمہ نے کہا تاج حیدر پیپلز پارٹی کا سیاسی اثاثہ تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی کے تاج حیدر
پڑھیں:
پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کےساتھ سیزفائرتوہوئی ہےلیکن امن ابھی حاصل نہیں ہوا، پانی ہماری ناگزیرضرورت ہے، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ریاست ہے، سندھ طاس معاہدےکی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پانی روکنا اعلان جنگ تصورہوگا، پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدے کو معطل یاختم نہیں کرسکتا، پانی ہماری ناگزیرضرورت ہے، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو بھارت کےساتھ کشمیرسمیت تمام مسائل پرمذاکرات چاہتےہیں، تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارت مس انفارمیشن اورڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے، صدرٹرمپ کو سیز فائر کا کریڈٹ جاتا ہے، صدرڈونلڈٹرمپ کا جنگ بندی کے حوالے سے کردار لائق تحسین ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے بغیر شواہد پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پرعائد کردیا، ہم نے پہلگام پرغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنےکی صلاحیت ہی نہیں ہے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے کوئی میکنزم موجود نہیں۔