دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری تعاون کرے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
امریکی وفد کے سربراہ و محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے دار نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دہشت گردی، اسمگلنگ اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
امریکی عہدے دار نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
وزیرِ داخلہ نے امریکی عہدے دار کو انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کیہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، جون میں مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسدادِ دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہو گا، پاکستان کو بھی امریکا کی طرح غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسائل کا سامنا ہے۔
امریکی عہدے دار نے مطلوب دہشت گرد شریف اللّٰہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔