ارشد چائے والا کاشناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔
17 برس کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے ہیں،نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پرارشد خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیے ہیں۔
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے خلاف ارشد خان نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا ہے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے ہیں جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت17اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کارڈ اور پاسپورٹ بلاک
پڑھیں:
بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد 18سال تک کی ہے، والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈ کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے۔
شباہت علی کا کہنا ہے کہ معمر افراد کے لیے جن کے فنگر پرنٹس کا مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم لارہے ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔