امیر جماعت اسلامی کی وزیر اعظم ملاقات، بجلی کی قیمت سمیت دیگر امور پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمن نے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں سمیت توانائی کے شعبے سے متعلق دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں جماعت کے 3 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی ٹیم توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں، ہم نے مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، ان شاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صیہونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا،
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر ثقافتی اور پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر روابط۔ علاوہ ازیں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک نے خوراک کے تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
Ansa Awais Content Writer