بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے: بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو قومی مفاد میں بات کرنے کی اجازت ہے، اعظم سواتی یا کسی اور کو سکیورٹی ایشو پر بات کرنے کی اجازت ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیل کا تاثر اب بالکل ختم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لئے اوورسیز پاکستانی اگر کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی کوشش ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سب کا حق ہے۔ جیل حکام کبھی کسی کو ملنے دیتے ہیں کبھی نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔
ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے: شیخ رشید
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے۔
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی، بھارت جھوٹے الزامات سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے اور بھارت اشتعال انگیز، بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہا ہے، عالمی برادری بھارتی الزامات کا نوٹس لے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کشمیر میں دہشت گرد بننے کے بعد اب آبی دہشت گرد بننا چاہتا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارجیت ہوئی تو افواج پاکستان اس کا بھرپور جواب دیگی۔
Post Views: 1