موٹروے ایم 6 کی تاخیر کا معاملہ؛ وزیراعظم نے جلد اجلاس بلانے کا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی تا سکھر حیدرآباد موٹروے (ایم 6) کی تاخیر کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے جلد اجلاس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کو گزشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی کی کارروائی اور تاجروں کی درخواست موصول ہوئی تھی، وزیراعظم نے منصوبے کے شروع ہونے میں غیر معمولی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایم 6 منصوبے پر جلد اجلاس بلانے کے احکامات جاری کر دیے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منصوبے کی لاگت اور اس کی تعمیر پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ منصوبے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لگے گا یا دوست ملک اس کی فنڈنگ کرے گا اس حوالے سے تفصیلی مشاورت ہو گی ۔
منصوبے پر کام کا آغاز جلد کرانے کیلئے وزیراعظم متحرک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔
2 ماہ کی پابندی! گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر
اپنے تحریر کردہ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
یاد رہے کچھ روز قبل میئر مرتضٰی وہاب نے بھی ایک پریس کانفرنس میں وفاق سے قومی شاہراہ کی حالت زار بیان کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے موٹروے کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔
ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی تعمیر
پڑھیں:
وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کا حکومتکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا، ٹیکس آمدن میں 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔