ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے کراچی میں کریک ڈاؤن، پہلے روز ڈمپرز سمیت 40 ہیوی گاڑیاں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور پہلے ہی روز 40 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سےخستہ وبوسیدہ حال اورہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤں کا آغاز کردیا گیا ،پہلے روز 40 سے زائد خستہ و بوسیدہ حال گاڑیوں کو ضبط کرکے امپاؤنڈ یارڈ بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سےخستہ وبوسیدہ حال اورہیوی گاڑیوں جن میں ٹینکرز،ٹرالرز،بسوں اورڈمپرزشامل ہیں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ضلع ویسٹ میں ایک امپاؤنڈ یارڈ بھی بنادیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے ایکسپریس کوبتایا کہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے مشترکہ طور پرخستہ وبوسیدہ حال گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، پہلے روز 40 سے زائد خستہ و بوسیدہ حال گاڑیوں کوضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے وہ گاڑیاں جن کی مدت پوری ہوچکی ہے یا مکینکل فٹ نہیں ہیں جن کے ٹائرز خراب ہیں یا ان کی باڈی گلی ہوئی ہے انہیں کسی صورت شہرکی سڑکوں پرچلنے کی اجازت نہیں ہونگی انھوں نے بتایاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکٹ کے اجراء کے حوالےسے کورنگی میں اپنے سینٹرزقائم کیے ہیں جبکہ تیسرا سینٹرگلبائی میں کھولنے جا رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مشینری برآمد کرلی ہے اور اگلے تین ماہ میں مشینری آنے کے بعد انسٹال ہوجائے گی۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی سینٹرز کھلنے والے ہیں جہاں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے ورکشاپ میں گاڑیوں کو فزیکل چیکنگ کرنے کے بعد فنٹس سرٹفیکٹ جاری کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ ٹرانسپورٹ ٹریفک پولیس کی جانب سے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔