وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کیا ہے، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کےلیے حج ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی، حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور وزیراعظم نے فوری طور پر وزارت خارجہ کو حجاج کرام کےلیے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی، وفد نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے مسائل آگاہ کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی حجاج کرام کے مسائل حل کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔