نواز شریف کی عبدالمالک بلوچ سے بلوچستان امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ہے۔
جاتی امرا لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق امور پر تفصیلی بتادلہ خیال کیا۔
دوران گفتگو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر ن لیگی صدر کو مبارک باد دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالمالک بلوچ
پڑھیں:
نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔
سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔