صدر ایف پی سی سی آئی کی لندن میں کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد /لندن (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے لندن میں منعقدہ کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی ،لندن میں منعقد ہونے والی 2روزہ نمائش میں عاطف اکرام شیخ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی ،سمٹ میں ممبر ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور باہمی تجارتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے پائیدار ترقی کیلئے متحرک ریگولیٹری ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

علاوہ ازیں دورے کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی نے اسکاٹش چیمبر کے اعلیٰ عہدیدران سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ عاطف اکرام شیخ نے پاکستانی ہائی کمشنر فیصل خان سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافے پر گفتگو کی گئی ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے

پڑھیں:

عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہورہا ہے ایک اور عالمی ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ۔

‎ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا ہے، جو معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔
اس سے پہلے فیچ ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی فارن ریزروز میں اضافے اور بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری کو بھی مالی استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ریونیو میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی جیسے اقدامات نے مالی استحکام کو فروغ دیا ہے۔

عالمی اداروں کا خیال ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے سپورٹ ملتی رہے گی، جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
  • اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ
  • عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • پاک بحریہ کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیےایک پرکشش منزل رہی ہے، چینی میڈیا
  • لندن ہائیکورٹ: آئی ایس آئی پر مقدمہ نہیں، معاملہ صرف عادل راجا اور بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے درمیان ہے
  • چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  18 دسمبر  سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی
  • لندن ہائیکورٹ میں بیان: آئی ایس آئی کا اغوا، تشدد یا صحافیوں کو ہراساں کرنے سے کوئی تعلق نہیں، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر
  • بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا