جی بی کے 100 اساتذہ کو وفاقی سطح پر تربیت دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایک اہم تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے 100 اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایک اہم تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے 100 اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے بلکہ پورے خطے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا بھی ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے 10، 10 منتخب اساتذہ کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں اپنے متعلقہ اضلاع میں دیگر اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ اس تربیت میں جدید تدریسی طریقۂ کار نصاب کی بہتری طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے۔ وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا کہنا تھا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور جب تک ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور ترقی پر توجہ نہیں دی جائے گی تعلیم میں بہتری ممکن نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام گلگت بلتستان میں تعلیمی اصلاحات کی جانب ایک مؤثر اور نتیجہ خیز قدم ثابت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور آئندہ بھی ایسے مزید تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خطے میں تعلیم کا معیار عالمی سطح سے ہم آہنگ ہو سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وزیر تعلیم اساتذہ کو جائے گی
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔