پاکستان کے قرضوں کا حجم 75 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا، ہر شہری کتنا مقروض ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان قرضوں کے مزید بوجھ تلے دب گیا تین ماہ میں مزید ایک ہزار 388 ارب قرض لیا گیا جس کےبعد مجموعی حجم 75 ہزار ارب سے زائد ہو گیا۔
وزارت خزانہ نے پاکستان کے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں جس کے مطابق ملک مجموعی طور پر 75 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پاکستان پر قرض کی تفصیلات پیش کر دی ہیں جس کے مطابق ملک پر قرضوں کا مجموعی حجم 75 ہزار ارب تک جا پہنچا ہے۔دستاویزی رپورٹ کے مطابق دسمبر سے فروری تک تین ماہ کے دوران قرض میں مزید ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ حجم بڑھ کر 75 ہزار ارب تک جا پہنچا ہے۔
اس قرض میں ملکی اور غیر ملکی دونوں قرضے شامل ہیں۔ ملکی قرض کا حجم 51 ہزار جب کہ غیر ملکی قرض کی مالیت 24 ہزار ارب تک پہنچ گئی ہے۔اس مجموعی قرض کو اگر پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ، 14 لاکھ، 99 ہزار 431 پر تقسیم کیا جائے تو ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے۔
دریں اثنا قومی اسمبلی اجلاس میں ایف بی آر نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمپنیز اور کاروباری افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تین سال میں رجسٹرڈ کاروباری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 53 لاکھ کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت تعلیم نے ملک میں سینکڑوں غیر قانونی تعلیمی اداروں جب کہ اسٹیٹ لائف میں جعلی اموات کیسز کے حوالے سے بھی رپورٹس پیش کی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے مطابق
پڑھیں:
حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر سال ہزاروں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں، جبکہ لاکھوں ایسے ہوتے ہیں جو حج کی خواہش رکھتے ہیں، رواں سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم حج 2026 کے لیے اب تک کو 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے، جس پر حکومت نے کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سال 2025 میں دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت کی جانب سے ہر ملک کو حج کے لیے ایک کوٹہ جاری کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کے لیے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی آبادی کے باعث کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے، اس مرتبہ سعودی حکومت سے حج کوٹے میں اضافہ کی درخواست کی جائے گی، حکومت کا موقف ہے پاکستان کے حج کا کوٹہ دو لاکھ 30 ہزار ہونا چاہیے، حج کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری پرائیویٹ سکیموں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔
سال 2025 میں ہونے والے حج کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کے حج کا کوٹہ دیا گیا تھا، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر روانہ ہوتے ہیں، سرکاری کوٹے کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ 23 ہزار 620 پاکستانیوں نے پرائیویٹ کوٹے کے تحت حج کیا تھا، جبکہ 67 ہزار خواہشمند افراد حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج رجسٹریشن حج کوٹہ وزارت مذہبی امور