بلوچستان آگ میں جل رہا ہے جس کی کسی کو بھی پرواہ نہیں ہے، سید عبدالقیوم آغا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
تاجر رہنمائوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان کا سندھ، کراچی سے پچیس دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تجارتی و کاروباری نظام معطل ہو چکا ہے، ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے غریب قوم اور ملک بھر کے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو ریلیف نہ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کی مد میں غریب قوم کو جون تک عارضی ریلیف سے کام نہیں چلے گا، مستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور بجلی کا فائدہ نہ دینے والی آئی پی پیز کمپنیوں کو ختم کیا جائے، بجٹ میں بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز سمیت دیگر ٹیکسز ختم کئے جائیں، تجاوزات کی آڑ میں ملتان سمیت پنجاب بھر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے تاجروں کا اربوں روپے کا معاشی نقصان کیا گیا، جیسے تاجر سزا یافتہ مجرم ہیں، ملک میں کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے، کسان تباہ حالی کا شکار ہے اٹھارہ سو روپے من گندم کی قیمت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے آج کسان انتہائی معاشی بدحالی کا شکار ہے، کسانوں کو مناسب امدادی قیمت دی جائے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل سید عبدالقیوم آغا نے کہا کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے جس کی کسی کو بھی پرواہ نہیں ہے، خوشحالی بلوچستان، کے پی کے خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان کا سندھ، کراچی سے پچیس دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تجارتی و کاروباری نظام معطل ہو چکا ہے، ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے غریب قوم اور ملک بھر کے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو ریلیف نہ دیا گیا، ایف بی آر میں بیٹھے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریلیف نہ دیا گیا اور شدید بڑھتی ہوئی گرمی سے پریشان حال تاجروں کی دکانوں پر شیڈ، ترپالیں لگانے اور تجاوزات آپریشن ختم کرنے کے احکامات جاری نہ کئے گئے تو مرکزی تنظیم تاجران ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے سے گریز نہیں کرے گی، شٹرڈاون، دھرنے اور ہڑتالوں سے گریز نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور ملک بھر کی تاجر برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی و امریکہ کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں، جبکہ پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، بوہر گیٹ کے صدر چوہدری ریا ض شاہین، جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان
اور دیگر رہنما موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نہیں ہے دیا گیا کے صدر
پڑھیں:
مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔
یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی 3 مرکزی شاہراہوں، شاہ فیصل روڈ (پہلا رنگ روڈ)، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ (دوسرا رنگ روڈ)، اور شاہ خالد روڈ (تیسرا رنگ روڈ) سے بھی منسلک ہوگی۔
اس سڑک کے ساتھ کئی منصوبے جاری ہیں جن میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریکس کی تعمیر اور وادی قناۃ کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے جو مدینہ کی ایک اہم وادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے
مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے اثرات مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب محمد بن سلمان مدینہ ایئرپورٹ