وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی اور قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا،مریم نوازنے اجلاس کے دوران قرض لینے والے افراد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور قرض لینے کے مراحلے سے متعلق دریافت کیا۔
سندھ پولیس کی لیڈی انسپکٹر کو افسوسناک الزام پر معطل کر دیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کاروبار فنانس کیلئے مریم نواز کے مطابق کا حکم
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
Post Views: 1