حمزہ شوگر ملز سمیت 9بیگاس پاور پلانٹ کی بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17 فیصد پر فکس کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0.
بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔
ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے، شیخ رشید
ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے جمع کروائی۔
نیپرا بیگاس پاور پلانٹس کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کمی کی درخواست کی درخواست دی شوگر ملز
پڑھیں:
ملک میں چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی سے چینی غائب، نیا بحران سر اٹھانے لگا
ملک میں چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی 'اکبری مارکیٹ' سے چینی غائب ہوگئی جس کے بعد چینی کا نیا بحران سر پر منڈلانے لگا۔لاہور کی اکبری منڈی کے سوداگروں نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 165 روپے کلو ایکس مل پرائس پر فراہمی کی شرط تو مان لی لیکن چینی کی فراہمی بند کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکبری منڈی میں چینی کا اسٹاک خاتمے کے قریب ہے، کئی روز سے شوگر ملز نے چینی فراہم نہیں کی ہے، انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو چند روز میں چینی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ شوگرملز سے165 روپےکلوکےحکومتی نرخوں پرچینی فراہم نہیں کی جارہی، ان کا کہنا ہے کہ 165 روپےکلوکےحساب سے چینی ملے گی تو ہی حکومتی نرخ پربیچیں گے۔دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ شوگر ملیں 165 روپے ایکس مل قیمت پر چینی فراہم کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی 165 روپے کلو بیچنے کے معاہدے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہوسکیں، بازاروں میں اب بھی چینی کی فی کلو پرچون قیمت 185 سے 190 کے درمیان ہے۔