فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ اپیل کے حوالے سے کل ہم نے اٹارنی جزل سے بھی پوچھا تھا، 175 کے پارٹ کو کسی نے چیلنج نہیں کیا، وزارت دفاع کی وکالت کرتے ہوئے خواجہ حارث بولے؛ سلمان اکرم راجہ نے سارے دلائل ہی 175 پر دیے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا 175 سے ہٹ کر بھی سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی اجازت ہے، خواجہ حارث کا موقف تھا کہ محرم علی اور لیاقت حسین کیس میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں، آرمڈ فورسز سے تعلق والا پوائنٹ ایف بی علی سے ہی نکلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ جو کمی ایف بی علی میں تھی وہ آج بھی ہے، جس پر خواجہ حارث بولے؛ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ 9 ممبر بینچ کی رائے ہے.

جسٹس امین الدین کا کہنا تھا کہ اگر آپ تعلق کی بات کر رہے ہیں تو یہ بھی آبزرویشن نہیں ہے، جسٹس محمد علی مظہر کا موقف تھا کہ ڈیفنس آف پاکستان اور ڈیفنس سروسز آف پاکستان دو علیحدہ چیزیں ہیں، جس پر خواجہ حارث نے دلیل دی کہ سول ڈیفنس کا ملک کے ڈیفنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خواجہ حارث کے مطابق اس میں جرم اس نوعیت کا ہونا چاہیے جو آرمڈ فورسز پر اثر کرے، سروس میں تو سارے ممبر آف آرمڈ فورسز آجاتے ہیں، 8 تھری اے میں دیکھیں ڈسپلن کی بات ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ممنوعہ جگہ پر داخل ہونا بھی خلاف ورزی میں آتا ہے، کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں اگر کسی دن مجھے اندر جانے کی اجازت نا ملے تو کیا ہوگا۔

جسٹس نعیم اختر افغان کا موقف تھا کہ آج کل کنٹونمنٹ میں فوڈ کورٹ بہترین مالز بنا دئیے گئے ہیں اگر اجازت نامے کے بغیر وہ زبردستی اندر داخل ہوجاؤں تو کیا ان کا بھی ملٹری ٹرائل ہو گا، 1967 کی ترمیم کے بعد 2 ڈی 2 کا کوئی کیس نہیں آیا یہ پہلا کیس ہے جو ہم سن رہے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے خواجہ حارث سے کہا کہ ممنوعہ جگہوں میں کون کون سی جگہیں آتی ہیں اس کی تعریف پڑھ دیں، جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ اگر ممنوعہ جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا۔

مزید پڑھیں:

جسٹس نعیم اختر افغان کا کہنا تھا کہ لاہور ،کوئٹہ، گوجرانوالہ میں کنٹونمنٹ علاقے ہیں، ایسے میں تو سویلین انڈر تھریٹ ہونگے، وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث کا موقف تھا کہ ایسا تب ہوگا جہاں کسی علاقے کو ممنوعہ قرار دیتے ہوئے اسے نوٹیفائی کیا گیا ہو۔

جسٹس محمد علی مظہر بولے؛ شاپنگ مالز کو ممنوعہ علاقہ تو قرار نہیں دیا جاتا، جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کینٹ میں تو آئے روز اس نوعیت کے جھگڑے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کے مطابق کراچی میں 6 سے 7 کینٹونمنٹ علاقے ہیں، وہاں ایسا تو نہیں ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو بھی ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہو، جسٹس حسن اظہر رضوی بولے؛ سپریم کورٹ کے 5 سے 6 ججز کلفٹن کینٹ کے رہائشی ہیں، وہاں تو ممنوعہ علاقہ نوٹیفائی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ انہیں ایک مرتبہ اجازت نامہ نہ ہونے کے سبب کینٹ ایریا میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، ڈیفنس آف پاکستان کی تعریف میں جائیں تو سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ بھی اس میں آتے ہیں، پاکستان میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ تو شروع سے موجود ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے دریافت کیا کہ کیا ملٹری کورٹس میں زیادہ سزاؤں کی وجہ سے کیسز جاتے ہیں، عام عدالتوں میں ٹرائل کیوں نہیں چلتے، خواجہ حارث کا موقف تھا کہ نیب قانون سے پہلے بھی انسداد بدعنوانی کے لیے قوانین تھے۔

خواجہ حارث کے مطابق نیب قانون میں کہا گیا جس پر الزام لگے اسے اپنی بےگناہی ثابت کرنی ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ درست قانون ہے، جب سے آئین میں آرٹیکل 10 اے متعارف کیا گیا پہلے والی چیزیں ختم ہو گئیں، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ ہم آئین کے پابند ہیں اور آئین کہتا ہے ملٹری ٹرائل کو بنیادی حقوق کے تناظر میں نہیں جانچا جا سکتا۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب میں دلائل جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئینی بینچ سپریم کورٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ خواجہ حارث کا موقف تھا کہ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل وزارت دفاع سپریم کورٹ مزید پڑھیں آف پاکستان جسٹس جمال نہیں ہے رہے ہیں

پڑھیں:

قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔

قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی زمینی کارروائی جاری، غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل
  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
  • اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
  • اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، خواجہ آصف
  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، خواجہ محمد آصف
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان