حکومت کا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری پر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز کے فروخت کی جزوی یا مکمل شئیرز کے فروخت کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی کابینہ نے ڈیل کے ساتھ خریدار کو پی آئی اے کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی کی بھی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے نجکاری کی پی آئی اے کے ٹرانزیکشن کی سمری کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی اور مقامی اخبارات میں نئی “ایکسپریشن آف انٹرسٹ” (EOI) شائع کی جائے گی تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔
کابینہ نے آئی ایم ایف کی پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق دو اہم شرائط پر رضامندی کی منظوری بھی دی ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے نجکاری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
شیئرز کی فروخت کس طرح کی جائے گی؟
شیئرز کی فروخت تین ممکنہ طریقوں سے کی جائے گی: ہولڈنگ کمپنی سے شیئرز کی فروخت، نئی سبسکرپشن، یا دونوں طریقوں کا مجموعہ۔
پی آئی اے کے مالیاتی مشیر کی تجاویز کو 17 مارچ 2025 کو پی سی بورڈ اجلاس میں پیش کی گئیں جبکہ نجکاری کی پہلی کوشش میں ناکامی کے بعد دوبارہ کوشش کرنے کا فیصلہ قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے کیا گیا۔
پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق تین اہم اجلاس 24 دسمبر، 14 جنوری اور 11 فروری کو منعقد ہوئے ہیں۔
تاہم کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے مطابق م بولی کے عمل کے دوران حتمی شرائط طے کی جائیں گی، جو پہلے سے مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔
 مزیدپڑھیں:چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، سبینا فاروق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہو گا، اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہو جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں۔