گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس ہڑتال موخر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے جمعہ کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر سے کراچی میں ملاقات کی اور جلائے گئے ٹرکوں کے معاوضے اور فٹنس کے معاملے پر بند ٹرکوں کی بھی شکایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس غلام یاسین نے کہا کہ گاڑیاں جلانے کے واقعات پر جمعہ سے ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا، ایف پی سی سی آئی کی درخواست پرہڑتال موخر کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر 180 گاڑیاں بند کر دیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کا کہنا ہے کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کے لیے 3 ماہ کا وقت دے۔
وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کیلیے مناسب وقت دے۔
ایف پی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق ڈمپرز ایسو سی ایشن سے ملاقات میں حادثات میں جاں بحق شہریوں کے معاملے پر گفت گو ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گڈز ٹرانسپورٹرز
پڑھیں:
لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ
کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
نشتر روڈ پر رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔
جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے۔
اس موقع پر جاتے جاتے ڈبل کیبن میں سوار لیاقت محسود کے گارڈ نے عوام پر فائرنگ کردی۔
واضح رہے کہ نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔