پاراچنار میں داخلہ مہم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار خالد عمران، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور پرنسپل واجد علی خان نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں داخلہ مہم جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں داخلہ مہم کے موقع پر اسرار شہید ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار خالد عمران، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور پرنسپل واجد علی خان نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں داخلہ مہم جاری رہے گی، تقریباً 50 ہزار طلبہ کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ سرکاری تعلیمی ادارے تمام تر سولیات سے لیس ہیں اور تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ عملہ سرکاری اداروں میں پڑھانے کے فرائض سر انجام دے رہا ہے، اس لیے والدین اپنے بچوں کی مستقبل بہتر بنانے کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں داخلہ مہم
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
---فائل فوٹولیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔
ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔