شادی کی تقریب میں نازیبا رقص، مہک ملک اور 35 افراد پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان کی معروف خواجہ سرا رقاصہ مہک ملک پر شادی کی ایک نجی تقریب میں فحش گانوں پر رقص کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مہک ملک اور 35 دیگر افراد پر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ تاہم، ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مہک ملک کو منڈی یزمان کے ایک گاؤں میں منعقدہ مہندی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران مہک ملک نے مبینہ طور پر نیم عریاں لباس پہنا اور فحش گانوں پر رقص کیا۔ دیگر افراد پر الزام ہے کہ وہ ان پر نوٹ نچھاور کر رہے تھے۔
مقدمے میں 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 25 نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تقریب میں کچھ سرکاری ملازمین بھی موجود تھے، جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھا۔ تاہم، انہیں مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار موت کا مقدمہ درج
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ سمیرا کی بہن فریاد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں سابق شوہر اور اس کا قریبی دوست نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ وہ سمیرا پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کرتے تھے، ذہنی اور جسمانی تشدد کے نتیجے میں سمیرا کی موت واقع ہوئی۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔