UrduPoint:
2025-09-18@13:11:16 GMT
9 مئی کے مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سانحہ 9مئی کی3مقدمات میں 19اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی جبکہ دیگر 10مقدمات میں کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔تفصیلا ت کے مطابق سانحہ 9مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔
علاوہ ازیں میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پہنچے، جہاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔عدالت نے سانحہ 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی۔(جاری ہے)
3مقدمات میں 19اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ10مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔10تھانوں کی پولیس 10کیسز کے چالان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تاحال پیش کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیاجن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مقدمات میں عدالت میں کے چالان
پڑھیں:
ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کورٹ روم نمبر ون میں پیش نہیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون وکیل نے شکایت کا ذکر کیا تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پوچھا کہ کس بنیاد پرشکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا کیس کی مرکزی وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ایمان مزاری کے معاون وکیل نے کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر جو واقعہ پیش آیا تھا، ایمان مزاری نے شکایت دائر کر دی ہے، استدعا ہے کہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ کس بنیاد پر شکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا عدالت کا سوال ہے کہ مرکزی وکیل پیش کیوں نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔