اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے دوران سنیچنگ کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت گزشتہ روز تھانہ نون کی حدود میں سنیچنگ کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ملزم 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ: “اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔”
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔
کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Ansa Awais Content Writer