ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ قریب آنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی آخری عیدی کی ویڈیو شیئر کردی۔
گیم شو میں ملاقات کے بعد دوستی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے ربیکا خان اور حسین ترین چند سالوں سے ایک ساتھ تھے لیکن اپنے رشتے کو آفیشل کرنے کیلئے بھی تیار نہیں تھے۔
اپنے رشتے کو طویل عرصہ دوستی کا نام دینے کے بعد گزشتہ سال دونوں کی بات پکّی کی رسم ہوئی جس کے بعد دونوں کے فینز انکی شادی کی تقریبات کے منتظر نظر آئے۔
اگرچہ دونوں کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے، جہاں ربیکا آئے دن کسی نہ کسی بات پر سیلیبریشن کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آتی ہیں وہیں حسین ترین کا کانٹینٹ بھی کِرنج قرار دیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین دونوں سے یہ مطالبہ کرتے بھی دکھتے ہیں کہ وہ جلد از جلد شادی کرلیں کیونکہ وہ طویل عرصے سے بغیر شادی ایک ساتھ گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔
اب بالآخر دونوں نے اس بات کا انکشاف کردیا ہے کہ وہ آئندہ دو ماہ کے اندر شادی کرنے والے ہیں۔
دراصل ربیکا خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو انکی سسرال سے آئی عیدی اور اس دن کی خاص یادوں کو خود میں سمیٹے ہوئے تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)
اس ویڈیو پر انہوں نے بطور کیپشن لکھا کہ ‘سسرال سے آئی ہماری آخری عیدی’ اور یہی جملہ اس بعد کا انکشاف کرگیا کہ دونوں کی شادی اب زیادہ دور نہیں کیونکہ جون میں عید الضحیٰ ہے اور اگر اسٹار جوڑی کی یہ آخری عیدی ہے تو اس کا مطلب انکی شادی رواں ماہ اپریل یا آئندہ ماہ مئی میں ہوگی۔
ربیکا کی جانب سے شیئر کی گئی عیدی کی ویڈیو میں انکے سسرال کی جانب سے خوب سجا سنوار کر سامان لایا گیا جس میں انکے کپڑے، چوڑیاں، زیور، سینڈلز، پرفیوم، کیک، چاکلیٹ باسکٹ و دیگر چیزیں شامل تھیں۔
ربیکا اور حسین ترین کی فیملیز نے اس دن کو ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے منایا جس کا اہتمام ربیکا خان کے گھر کیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)
ربیکا خان نے اس موقع پر ہلکا جامنی لباس پہنا اور انکی عیدی کی سجاوٹ میں بھی اسی رنگ کو نمایاں رکھا گیا تھا۔
ربیکا خان کی اس قدر خوبصورت عیدی کو دیکھ کر فینز رشک کرتے دکھ رہے ہیں جبکہ متعدد اسے پیسے کا ضایع قرار دیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:مچھر مار کر نام، وقت اور جگہ کا ریکارڈ رکھنے کی شوقین انوکھی لڑکی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی ہوگی، علیمہ خانم
میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے
جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا، گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔