چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
ہنو ئی : چین کے صدر شی جن پھنگ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام اور ویتنام کے صدر لونگ کونگ کی دعوت پر ویتنام کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے ہنوئی پہنچے۔جب شی جن پھنگ ہنوئی کے نوئی بائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تو ویتنام کے صدر لونگ کونگ ، ویتنامی پارٹی اور حکومتی رہنماؤں اور مقامی نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
مقامی نوجوانوں نے شی جن پھنگ کا گرمجوشی سے استقبال کرنے کے لیے دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے جھنڈے لہرائے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہشی جن پھنگ نے ایک تحریری تقریر میں نشاندہی کی کہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی نے ویتنام کے عوام کو متحد کر کے “دو صد سالہ اہداف” کی طرف آگے بڑھنے کی قیادت کی ہے، اس کے بین الاقوامی اور علاقائی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور سوشلسٹ صنعت کاری اور جدیدکاری میں ٹھوس کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
چین اور ویتنام اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصیب معاشرے کے رکن ہیں.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویتنام کے
پڑھیں:
صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
صدر آصف علی زرداری نے اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبوں، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور سماجی و اقتصادی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
صدر زرداری نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آسان سفر اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں سنکیانگ کے گورنر ارکن تونیاز، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ اور پاکستان و چین کے سفرا بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارمچی چن شیاوجیانگ صدر زرداری