آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز آپس میں ہی الجھ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلین پلیئرز آپس میں الجھ پڑے۔
سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے میچ میں ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان کے درمیان ہونیوالی بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل رہی۔
میچ کے دوران اس معاملے میں شدت اس وقت دیکھی گئی جب کنگز الیون کی اننگز کے نویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کی اپنے ملکی ساتھیوں سے لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔
میکسویل کی جانب سے تھرو کی گئی بال پر ہیڈ ناخوش تھے، اوور کے اختتام پر دونوں کے درمیان تکرار شدید ہوگئی جس پر قریب کھڑے اسٹونس بھی اس میں ملوث ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران 79 خودکش حملے ہوئے جن میں 690 جاں بحق اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں 54، بلوچستان میں 19، سندھ میں 4 اور پنچاب میں ایک خودکش حملہ ہوا، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر متاثر صوبہ رہا۔(جاری ہے)
2025 کے پہلے چھ ماہ میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 103 افراد جاں بحق اور 230 افراد زخمی ہوئے، 2024 میں 17 خود کش دھماکے ہوئے جن میں 139 جاں بحق اور 134 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح 2023 میں 29 حملوں میں 329 افراد جاں بحق اور 582 زخمی ہوئے جبکہ 2022 میں ان حملوں کی تعداد 15 رہی جن میں 101 افراد جاں بحق اور 290 افراد زخمی ہوئے تھے۔2021 میں سب سے کم حملے ہوئے، اس سال صرف چار حملے ہوئے تھے جن میں 15 افراد جاں بحق اور 41 افراد زخمی ہوئے تھے۔