جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا؛ امریکی اخبار کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔
اخبار کے مطابق امریکی رائفل اربوں ڈالر کے اس امریکی فوجی ساز و سامان میں شامل تھی جو 2021 میں امریکی انخلا کے وقت افغان فورسز کو دیا گیا تھا، بعد میں یہ اسلحہ سرحد پار پاکستان کے اسلحہ بازاروں اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں تک پہنچا۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
امریکی اخبار نے بتایا کہ پاکستانی حکام، اسلحہ تاجروں اور عسکریت پسندوں کے مطابق امریکی رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گلاسز کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروپوں کے حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔
گزشتہ برس پاکستانی حکام نے امریکی اخبار کو دہشت گردوں سے برآمد کیے گئے امریکی اسلحہ تک رسائی دی تھی۔
گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امریکی اخبار
پڑھیں:
پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 3 ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث سفر کے خواہشمند مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ
ترجمان ریلوے کے مطابق منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں خوشحال خان ایکسپریس، قرارقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارقرم ایکسپریس کے مسافروں کو متبادل کے طور پر بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ریلوے حکام کے اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اچانک ٹرینوں کی منسوخی سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے خوشحال خان خٹک ایکسپریس شاہ حسین ایکسپریس قرارقرم ایکسپریس