کوئٹہ:

مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں پوڑھ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہ بخش قوم ٹھیگیانی کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع  کے  مطابق ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں بلوچستان کانسٹیبلری

پڑھیں:

بلوچستان واقعہ ، مقتولہ کی ماں گل جان بی بی کا ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیا گیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈیگاری میں کاروکاری کے الزام میں ہونے والے دوہرے قتل کیس میں پولیس تفتیش اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے تحت مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی سے ڈی این اے سیمپل حاصل کیا گیا ہے۔

یہ سیمپل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر لیا گیا، تاکہ ماں بیٹی کے رشتے کی تصدیق کی جا سکے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق گل جان بی بی سے خون، لعاب اور بالوں کے نمونے لیے گئے ہیں، جو کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گل جان بی بی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں بیٹی کے قتل کو “بلوچی روایت کے مطابق سزا” قرار دے کر اس کی حمایت کی گئی تھی۔ گل جان بی بی نے خود بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بانو بی بی اور نوجوان احسان اللہ کو عید الاضحیٰ سے چند روز قبل ایک قبائلی جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد کیس نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں مبینہ سردار سمیت 11 افراد کے خلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مزید انکشافات ڈی این اے رپورٹ کے بعد متوقع ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
  • اورکزئی ؛ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
  • بلوچستان واقعہ ، مقتولہ کی ماں گل جان بی بی کا ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیا گیا
  • پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک، جے سی او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • بلوچستان کی ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والےمیجر انور کاکڑ دہشتگرد حملے میں شہید