لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو اپنے شعبوں میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مریضوں کی آسانی کےلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاو نٹر و دیگر شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طورپرحل کیاجائے۔روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریضوں کی

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔

اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق
  • پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا: خواجہ سعد رفیق
  • پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق
  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے: خواجہ سعد رفیق
  • وفاقی وزیر مصدق ملک کا یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے