بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، پارٹی عہدیدار کی دوسرے عہدیدار کے خلاف بیان پر پابندی ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات نہ کروانے کی مذمت کرتے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 5 وکلا کی ملاقات کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت ضروری ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات نہیں کروائی گئی، عدالتی احکامات پرعمل درآمد ہونا چاہئے، بانی کی علیمہ خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات جاری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بانی پی ٹی آئی دہشت گردی سے بہت افسردہ ہیں، پارٹی عہدیدار کی دوسرے عہدیدارکے خلاف بیان پرپابندی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کہ ہماراساتھ دیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات نہ کروانے کی مذمت کرتے ہیں۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات ختم ہونے کے بعد وکلا اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 35 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع نے بتائیا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور پر بات چیت کی گئی، عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں فیملی کی ملاقات نہ ہونے پر بھی مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر خان، فیصل چوہدری شامل تھے، سلمان صفدر، رائے سلمان کھرل اورعلی عمران شہزاد بھی ملاقات میں شامل تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی کہ بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کہا کہ
پڑھیں:
سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہو گا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی میاں اظہر مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی نے حماد اظہر سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔