Juraat:
2025-05-29@21:56:37 GMT

پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد

دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 189 آپریشنز کیے جن میں 10 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک سکھ دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ سکھ دہشت گرد بیساکھی پر تخریب کاری کامنصوبہ بنارہے تھے، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2053 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن کے دوران 82,473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، 263 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عملدرآمد جاری ہے اور محکمہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 گنا جرمانہ ، کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کیخلاف مقدمات کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک نظام میں بہتری سے متعلق اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر ان کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ون ویلنگ یا خطرناک ڈرائیونگ پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے گاڑیوں سے باہر خطرناک انداز میں لٹکتے سریے کو فوری طور پر روکنے اور ایسی گاڑیوں کو بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک چالان کیساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • لورالائی اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی لورا لائی اور کیچ میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کو تین بار ضرب لگائی ،آپریشن سندور‘‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی کادعویٰ
  • اے این ایف کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں، 103 کلو منشیات برآمد،8گرفتار
  • موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 گنا جرمانہ ، کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
  • بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک،ساتھی فرار