WE News:
2025-07-26@00:49:24 GMT

ریکوڈک شیئر ہولڈرز نے فیزیبلٹی اسٹڈی منظور کرلی

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

ریکوڈک شیئر ہولڈرز نے فیزیبلٹی اسٹڈی منظور کرلی

ریکوڈک جوائنٹ وینچر کے شیئر ہولڈرز نے منصوبے کی تازہ ترین فیزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور

فیزیبلٹی سے منسلک فیز 1 کی ترقیاتی سرمایہ کاری کی منظوری بھی دے دی ہے گئی جو کہ 3 ارب ڈالر تک کی محدود وسائل پر مبنی منصوبہ جاتی مالی معاونت کی فراہمی سے مشروط ہے۔ یہ منظوری منصوبے کو 2025 میں بڑے تعمیراتی کاموں کے آغاز کی اجازت دیتی ہے جبکہ 2028 کے اختتام تک پہلی پیداوار کے ہدف کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرمارک برسٹو نے کہا کہ ریکوڈک دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کے منصوبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی ترقی میں بیرک، حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلور کو EPCM پارٹنر منتخب کرنا ہماری اس صلاحیت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ ہم ریکوڈک منصوبے کو عالمی معیار کے ساتھ، تکنیکی مہارت، نظم و ضبط اور سماجی و ماحولیاتی ذمے داری کے تحت مکمل کریں۔

مزید پڑھیے: ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرےگا، سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو

ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ہےجس میں  بیرک کے ساتھ میں پاکستان کی  وفاقی حکومت اور  بلوچستان کی صوبائی حکومت بھی شراکت دار  ہیں جبکہ بیرک اس پروجیکٹ کا آپریٹر بھی ہے۔

مارک برسٹو کا کہنا ہے کہ ہم ریکوڈک منصوبے کو عالمی معیار کے ساتھ، تکنیکی مہارت، نظم و ضبط اور سماجی و ماحولیاتی ذمے داری کے تحت مکمل کریں گے اورط فلور کے ساتھ قریبی اشتراک کے لیے پرعزم  ہیں تاکہ ریکوڈک بلوچستان اور پاکستان کے عوام کے لیے دیرپا فوائد فراہم کر سکے۔

مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا

انہوں نے کہا کہ انجینیئرنگ اور سپلائی شراکت دار بلند پہاڑی، دور دراز اور مشکل علاقوں میں بڑے تانبے کے منصوبوں کی تکمیل کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجربہ بیرک کی اس قابلیت سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت ہم نے دنیا بھر کے چیلنجنگ علاقوں میں کامیابی کے ساتھ بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بیرک بیرک چیف ایگزیکٹو آفیسرمارک برسٹو ریکوڈک ریکوڈک جوائنٹ وینچر شیئر ہولڈرز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان ریکوڈک کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

سندھ اسمبلی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، انصاف کا مطالبہ

سندھ اسمبلی نے بلوچستان میں ہونے والے غیرت کے نام پر دہرے قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس وحشیانہ فعل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل

اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی نے کی۔ تلاوت اور دعا کے بعد وقفہ سوالات میں محکمہ فشریز و لائیو اسٹاک سے متعلق سوالات پر وزیر محمد علی ملکانی نے بتایا کہ کراچی فش ہاربر کی مرمت جاری ہے اور ملاحوں کی فلاح کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں لیاری میں عمارت گرنے کے المناک سانحے پر صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ یہ عمارت غیر قانونی تھی اور واقعے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے۔ لواحقین کو مالی امداد دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 87 خستہ حال عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں، جبکہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ملوث کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اجرک والی نمبر پلیٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مکیش کمار چاولا نے کہا کہ یہ تبدیلی سیف سٹی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان، غیرت کے نام پر دوہرا قتل، نامزد ملزم بشیر احمد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے جیل افسران کی سروس سے متعلق ترمیمی آرڈیننس اور سپیرا قوانین میں ترامیم پر مشتمل بل پیش کیا، جو منظور کر لیا گیا۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے بلوچستان میں ہونے والے غیرت کے نام پر دہرے قتل کے واقعے کے خلاف قرارداد پیش کی جس کی حمایت تنزیلہ قمبرانی (پیپلزپارٹی) اور کرن مسعود (ایم کیو ایم) نے کی۔ دونوں ارکان نے واقعے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

ایوان نے مشترکہ طور پر قرارداد منظور کر لی اور انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں اجلا پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

یاد رہے کہ کوئٹہ کے نواح میں غیرت کے نام پر ایک مرد اور ایک عورت قتل کردیے گئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ہجوم اکٹھے ہوکر ایک عورت اور ایک مرد کو فائرنگ کرکے قتل کر رہا تھا۔ یہ وقوعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل سنجیدی ڈیگاری کے علاقے میں رونما ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان دہرا قتل دہرے قتل پر سندھ کی مذمت سندھ اسمبلی کوئٹہ دہرا قتل

متعلقہ مضامین

  • سندھ اسمبلی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، انصاف کا مطالبہ
  • سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ
  • سینیٹ: بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے پر متفقہ مذمتی قرارداد منظور
  • بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور، جے یو آئی کی مخالفت
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • خاتون، مرد قتل کیس: سردار شیر باز ساتکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور
  • بلوچستان اسمبلی میں خاتون اور مرد کے قتل کی مذمتی قرارداد منظور