چیئرمین سی ڈی اے کا دبنگ فیصلہ، خراب کاکردگی اور مس کنڈکٹ پر پلاننگ ونگ ڈائریکٹر معطل، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا دبنگ فیصلہ، خراب کاکردگی اور مس کنڈکٹ پر پلاننگ ونگ ڈائریکٹر معطل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کا دبنگ اعلان کام نا کرنے اور خراب کارکردگی دیکھانے والے آفیسران کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اس حوالے سے جمعہ کے روز پلاننگ ونگ کے ڈائریکٹر فراز ملک کو خراب کارکردگی اور مس کنڈکٹ پر معطل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔