پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پنجاب نے کبھی بھی کسی کا حق نہیں کھایا، پنجاب پر ہر دور میں الزام لگا، پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، پنجاب نے ہر مرتبہ اپنا پیٹ کاٹ کر دوسرے صوبوں کی مدد کی، جب بٹوارہ ہوا، خون پنجابیوں کا بہا، افسوس کے ساتھ پنجاب کی بات کر رہا ہوں، ہمیشہ پاکستان کی بات کی، اب الزامات بند ہونے چاہیئے۔
اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور ہر دور میں الزامات برداشت کیے، مگر کبھی اف نہیں کی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب نے کبھی کسی کا حق نہیں کھایا، بلکہ ہر بار اپنا حصہ کم کر کے دوسرے صوبوں کی مدد کی۔ پاکستان کو خراب کرنے میں صرف پنجاب نہیں بلکہ تمام صوبوں کے حکمران طبقے شامل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں، جبکہ بلوچستان میں لوٹ مار کی جاتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی آمدن میں پنجاب کا حصہ 58 فیصد ہے، مگر وفاق سے واپسی صرف 51 فیصد کی ہوتی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے وقت خون پنجابیوں کا بہا، گوادر کو بھی پنجاب کے رہنما ملک فیروز خان نون نے خرید کر پاکستان میں شامل کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی بات کی، مگر بدقسمتی سے اب بھی پنجاب کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے خلاف الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور حقائق کی بنیاد پر بات کی جائے۔ اب بھی اگر پنجاب قصور وار ہے تو پھر کیا کہوں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رفیق نے کہا سعد رفیق کہ پنجاب
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات‘ بری ہونے پر مبارکباد دی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین سینٹ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ سے 14 مقدمات میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ سردار سلیم حیدر نے یوسف رضا گیلانی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینٹ نے سردار سلیم حیدر خان کی بحیثیت گورنر پنجاب کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا صوبہ میں گورنر پنجاب نے کارکنوں میں نئی سیاسی روح ڈال دی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کی کاوشوں سے دوسری جماعتوں سے لوگ پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔