حکومت کا آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ’’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں بہت سی نامعلوم چیزیں ہمیں دیکھ رہی ہیں۔ اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل، سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل کا بھی ہمیں سامنا ہے۔ ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس ، پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے۔ روز مرہ کی بات چیت اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئی ہے۔ سکیورٹی، معاشی منظر نامہ، سب کچھ تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا سے نکل ہم کرمصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہورہے۔ آج کی دنیا مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمیپوٹنگ میں آگے سے آگے نکل رہی ہے اور اگر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو ہم تنہا رہ جائیں گے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹنگ پر ہم جو ایک ڈالر خرچ کرتے ہیں، وہ 49 ڈالر کما کر دیتا ہے۔ چند لاکھ روپے کا بجٹ ہے، ہم ایکسپورٹ پاکستان سیلز بزنس میں ہیں اور ہمارا ہدف 25 ارب ڈالر کمانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 28 اور 29 اپریل کو ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کی سمٹ کا انعقاد کررہے ہیں، جس کے لیے سعودی عرب کا تعاون حاصل ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے لیے ایک سپر ایپ بنا رہے ہیں۔ اسمارٹ اسلام آباد کا پائلٹ پروجیکٹ بھی لارہے ہیں۔ بزنس کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن تمام اجازت دستیاب ہو گی۔ ایسا عمل ہم نے چین کے شہر شیزن میں دیکھا ہے۔ اسلام آباد میں بزنس سہولت مرکز بنا رہے ہیں اور ہر دفتر ایک ہی چھت کے نیچے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صنعت کو معاونت فراہم کرنے کے لیے 250 روزگار مراکز بنا رہے ہیں۔ خالی عمارتوں میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں 14 اگست کو آئی ٹی پارک کا افتتاح ہوگا اور پھر کراچی آئی ٹی پارک کا افتتاح ہوگا ۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ تخلیقی صلاحیت کے نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ کر حکومت اپنی بہترین سرمایہ کاری کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنا رہے ہیں اسلام آباد نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، بیرسٹر راجہ انصاری
ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے، وزیراعظم کی شاندار ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی اور ہماری سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی سے جس طرح خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھا اوراپنا دفاع یقینی بنایا۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج دنیا بہادر قوموں کیساتھ کھڑی ہے، ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھررہا ہے، آج مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا کی صف اول میں کھڑا کردیا ہے۔ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کا کہنا تھا کہ بھارت جو کل تک ہمیں تنہا کرنا چاہتا تھا آج خود تنہاہ کھڑا ہے، پاکستان اس وقت دنیا میں مرکز نگاہ ہے، وہ آج ہمارا وزیراعظم ہے ہمارا ملک ہے اور ہمارے ملک کی عوام ہے۔